تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’نفع نقصان کاروبار میں دیکھا جاتا ہے ’محبت‘ میں نہیں‘

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی 37ویں قسط نشر کی گئی جس کا ایک خوبصورت سین مداحوں کو پسند آگیا۔

گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی 36 ویں قسط نشر کی گئی جس میں ساجد حسن (وہاب) اور روبینہ اشرف کے بیٹے اسامہ خان (شہروز) ماریہ واسطی (زینب) کی بیٹی انمول بلوچ (اشنا) کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اشنا اور شہروز ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں لیکن پھر والدین کی جانب سے دونوں کی شادی کردی جاتی ہے۔

اب اشنا شہروز کے بارے میں سوچ رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ’نفع نقصان دیکھ کر کاروبار کیا جاتا ہے محبت نہیں۔‘

پھر اسامہ انہیں واٹس ایپ میسج کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’آج بہت اچھی لگ رہی تھیں۔‘ اشنا حیران کن طور پر کہتے ہیں کہ یہ بات تم سامنے بھی کہہ سکتے تھے۔‘

اسامہ مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’شکایت کررہی ہو؟۔‘ اشنا لکھتی ہیں کہ ’آپ کو کیسا لگتا ہے؟‘۔ بیوی کی شکایتوں والی فیلنگز آرہی ہیں۔‘ پھر شکایت ہی سمجھ لیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ کہوں کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا تو؟ اشنا کہتی ہیں کہ ’تو میں آپ کا یقین کرلوں گی۔‘
کیا دونوں شادی کے بعد ایک دوسری کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں؟ کیا اب اشنا کا کزن (سلمان سعید) اور بہن صرحا اصغر ان کے خلاف سازش نہیں کریں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ایک ستم اور کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعرات کی رات دیکھنا نہ بھولیں۔

آئندہ قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شہروز اور اشنا ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے ہیں اور وہی کہیں باہر جارہے ہوتے ہیں کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں شہروز زخمی ہوجاتے ہیں، شہروز سے پولیس بیان لینے آتی ہے تو ان کی والدہ الزام سفیان پر عائد کردیتی ہیں جسے سن کر اشنا اور شہروز دونوں حیران رہ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں