تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میں اس کی جان لے لوں گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی گزشتہ قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں اسامہ خان (شہروز)، ماریہ وسطی (زینب)، انمول بلوچ (اشنا) ، صرحا اصغر (صدف)، ساجد حسن (وہاب)، سلمان سعید (سفیان)، روبینہ اشرف (نائمہ)، جویریہ عباسی (مہناز) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈرامے کی 21ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ اشنا والدہ سے بدتمیزی کرنے پر شہروز کو کھری کھری سنادیتی ہیں۔

شہروز زینب سے کہتے ہیں کہ ’آپ کان کھول کر سن لیں آپ امی (نائمہ) اور وہاب صاحب کو بیوقوف بناسکتی ہیں لیکن مجھے نہیں۔‘

وہ ابھی یہ کہتے ہی ہیں کہ اشنا آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’آپ کی ہمت کیسے ہوئی میری مما سے بدتمیزی کرنے کی، شہروز کہتے ہیں کہ بس آپ ہی کی کمی تھی۔‘ اشنا کہتی ہیں کہ ’کاش آپ نے تھوڑی سی تمیز سیکھ لی ہوتی کہ بڑوں سے بات کس طرح کی جاتی ہے۔‘

’اشنا کی والدہ انہیں روکتی ہیں اور چپ رہنے کو کہتی ہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ یہ یہاں کھڑے ہوکر آپ سے بدتمیزی کرتے رہیں اور میں کھڑی ہوکر چپ چاپ تماشہ دیکھتی رہوں جان نہ نکال لوں ان کی انہیں پتا لگنا چاہیے کہ آپ اکیلی نہیں ہیں۔‘

شہروز کہتے ہیں کہ ’تو آپ میری جان لیں گی میرے گھر میں کھڑے ہوکر مجھے ہی دھمکی دے رہی ہیں۔‘

اس پر اشنا کہتی ہیں کہ ’جگہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے میں دھمکی نہیں دے رہی آپ کو وارننگ دے رہی ہیں اور اسے میری پہلی اور آخری وارننگ سمجھئے گا۔‘

اشنا شہروز کو منگنی ٹوٹنے کا طعنہ دیتی ہیں تو وہ غصے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’بکواس بند کرو اپنی اوقات میں رہو۔‘ اس پر اشنا مزید کہتی ہیں کہ ’اوقات آپ مجھے میری اوقات یاد دلائیں گے جسے خود بات کرنے کی تمیز نہیں ہے کہ بڑوں سے بات کس طرح کرتے ہیں۔‘

زینب اشنا کو لے کر جارہی ہوتی ہیں تو ’شہروز کہتے ہیں کہ اسے کسی پنجرے میں بند کریں یہ انسانوں کے ساتھ رہنے والی مخلوق نہیں ہے۔’ اشنا مزید کہتی ہیں کہ ’شاید آپ اپنے بارے میں بات کررہے ہیں۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں