تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری نے منگنی کرلی۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ماڈل شہباز شگری سے منگنی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں شہباز شگری کو ٹیگ کیا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں۔

گلوکارہ کو مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے منگنی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں آئمہ بیگ نے اپنی 26 ویں سالگرہ منائی تھی، گلوکارہ کی سالگرہ پر شہباز شگری نے محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

شہباز شگری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میری ساتھی‘ میری محبت، میرا دل آپ کو سالگرہ مبارک۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنے اور خوش کرنے سے بڑھ کر اس دنیا میں خوشی کی کوئی چیز نہیں ہے، میں جانتا ہوں کہ میں یہ ہزاروں بار کہہ چکا ہوں لیکن میں ایک اور بار یہ کہہ رہا ہوں، جب سے ہم ایک دوسرے کی زندگی میں شامل ہوئے ہیں ہر دن، بہترین رہا ہے۔

شہباز شگری نے لکھا تھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کتنا اہم ہے۔

دوسری جانب شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوجائیں گی تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔

Comments

- Advertisement -