سوشل میڈیا پر کئی روز سے پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا، جبکہ زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
اس غیر متوقع اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کے درمیان واقعی علیحدگی ہوئی ہے یا نہیں، کیونکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
یہ پڑھیں: آئمہ بیگ کی زین احمد سے علیحدگی کی خبریں، شوہر نے ان فالو کر دیا
تاہم زین احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مسئلہ انسٹاگرام کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ مسائل کا شکار ہوگیا تھا، کچھ پوسٹس آرکائیو ہوگئی تھیں اور اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
View this post on Instagram
بعد ازاں ان کی شادی کی تصاویر دوبارہ انسٹاگرام پر واپس آگئی تھیں، آئمہ بیگ نے تین ماہ قبل 6 اگست 2025 کو، اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی‘۔


