تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بہن کی مایوں، آئمہ بیگ کی ویڈیو وائرل

کراچی: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی اپنی بہن کومل بیگ کی مایوں پر ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر بہن کومل بیگ کی مایوں کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انسٹاگرام کے مختلف شوبز پیجز پر گلوکارہ کی بہن کی مایوں کی مختلف ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں آئمہ بیگ کو بہن کی مایوں کی تقریب میں دیگر لڑکیوں کے ہمراہ مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے اور انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ بہن کو ابٹن لگارہی ہیں اور ڈانس بھی کررہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں گلوکارہ کو تمام دوستوں اور کزن کی جانب سے زبردستی ابٹن لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کا نکاح گزشتہ برس سلیم نامی شخص کے ساتھ ہوا تھا جبکہ رواں سال 20 مارچ کو آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -