تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’مذاق نہیں کررہی‘ آئمہ بیگ کا خواب سچ ہوگیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو خواب کی خوبصورت تعبیر مل گئی۔

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کی جسے سویڈش آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس، اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی ایک فہرست سے لیا گیا ہے۔

اسپاٹی فائے کی اس فہرست کے مطابق آئمہ بیگ سال 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلوکارہ ہیں۔

انہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مذاق نہیں کررہی، خواب سچ ہوگیا ہے۔‘

واضح رہے کہ آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے کو رواں برس میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے اب پاکستان میں سنے جانے والے فنکاروں، گانوں اور پلے لسٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

سال 2021 میں پاکستانی صارفین نے اسپاٹی فائے پرجس فنکار کے گانے زیادہ سنے وہ بھارتی گلوکارارجیت سنگھ ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا ہے۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ متعدد پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سانگ میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -