تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

آئمہ بیگ کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

کراچی: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ہاتھ سے پکائے گئے کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے چیپوٹل باؤل کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات یہ بنایا تھا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’اس کو ایک باؤل میں پیش کیا جانا تھا لیکن ہزاروں چھوٹی تراکیب سے اسے تیار کرنے کے بعد مجھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں خاص طور پر پیالہ دھو کر اسے خوبصورتی سے پیش کروں۔‘

آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’مجھے ایک خوبصورت جامنی رنگ کی پلیٹ مل گئی تھی جس نے بہت اچھا کام کیا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ اسے باؤل کیوں کہتے ہیں؟ شاید اس لیے کہتے ہوں کہ پلیٹ میں سے کھانا باہر گر رہا تھا جب تک میں نے اسے پورا ختم کیا۔‘

آئمہ بیگ کی اس تصویر کو ناصرف مداحوں نے بلکہ شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی پسند کیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اس پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہ کھانا بھی بنالیتی ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ماہ اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -