بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

زین احمد سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد آئمہ بیگ نے نئی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد ان کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کر کے تمام قیاس آرائیوں کو مستردکر دیا۔

گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا تھا، جس کے ساتھ ہی ان کی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوگئیں تھی۔

گلوکارہ کے اس طرح اچانک سوشل میڈیا سے غیر معال ہونے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھی کہ شادی کے مختصر عرصے کے بعد ہی ممکنہ طور پر ان کی اور زین احمد کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم اب آئمہ بیگ نے ناصرف انسٹاگرام پر واپسی کے ساتھ اپنی سولوالبم کا عندیہ دیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان دونوں کو خوش و خرم دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو کے ساتھ ہی گلوکارہ نے علیحدگی سے متعلق تمام زیر گردش خبروں کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب زین احمد کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شادی کی تصاویر دوبارہ واپس آگئی ہیں، جس سے ان کی علیحدگی کی افواہیں ختم ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے رواں سال اگست میں دوست زین احمد سے کینیڈا میں ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں