تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

آئمہ بیگ کا لوکل میڈیا ادارے کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس

لاہور: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے لوکل میڈیا ادارے کو ان سے منسوب غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو لیگل نوٹس سے متعلق آگاہ کیا اور نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں کہا تھا کہ جب وہ دس سال کی تھیں تو انہیں اپنے بھائی کے دوست پر پہلا کرش ہوا تھا تاہم حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پیج نے گلوکارہ کے مذکورہ بیان کو غلط انداز میں بیان کیا اور لکھا کہ ’آئمہ بیگ کا پہلا کرش اپنے بھائی پر ہوا تھا جو ان سے سات سال بڑے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اب گلوکارہ نے انسٹا اسٹوری میں اس سے متعلق وضاحت پیش کی تھی۔

گلوکارہ نے لکھا تھا کہ ’میں ایسی من گھڑت رپورٹ سے بالکل بیزار ہوں کتنا خوفناک اور بے شرمی سے بھرپور نظریہ پھیلا جارہا ہے میں نہیں جانتی شاید یہ کوئی نیا ایجنڈا ہو لیکن کم از کم مجھے اس کا حصہ نہیں بنائیں۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ لوگ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں‘۔

آئمہ بیگ نے مزید لکھا تھا کہ’ویوز حاصل کرنے ہیں تو محنت کریں اور میرا پیچھا چھوڑ دیں، بہت ہوگیا آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیئے‘۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا سے اپنے بارے میں شائع کی گئی خبر کو ڈیلیٹ کرنے اور سرِ عام معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Comments