پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

ایمل ولی نے گنڈاپور حکومت سے ملنے والی سیکورٹی کو ڈرامہ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

صدر اےاین پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملے پر گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سیکیورٹی پر مامور اہلکار نہیں بلکہ خانمائی تھانے کے اہلکاروں کو ولی باغ کے سامنے کھڑا کر کےڈرامہ رچایا گیا اور جھوٹا تاثر دیا گیا کہ ایمل ولی خان کو پولیس سیکیورٹی واپس دیدی گئی، حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونےچاہئیں۔

سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ میرے ذاتی سیکیورٹی اہلکار ولی باغ میں موجود ہیں مجھےحکومت کی کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین کی آئی جی کےپی کو ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایمل ولی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ان کی سیکیورٹی کیلئے 12 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے جس میں سے 4 پولیس اہلکار اسلام آباد میں ایمل ولی کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور ہیں اور 8پولیس اہلکار ولی باغ چارسدہ میں ایمل ولی کی رہائشگاہ کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہر رہنما کی جان ومال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے وزیراعلیٰ کی واضح ہدایت ہےکہ کسی کی جان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں