’مجھے کوئی آپ کی طرح پیار نہیں کرسکتا‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے فادرز ڈے کے موقع پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے مرحوم والد مبین خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے مرحوم والد کے ساتھ بہن و اداکارہ منال خان کی یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ میں برقی روشنی کے ساتھ والد کا نام تحریر کیا۔
ایمن منیب بٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اعتبار بھی آجائے گا ملو تو سہی، دھوپ میں کھڑا جل رہا ہوں سایہ دو مجھے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے کوئی آپ کی طرح پیار نہیں کرسکتا۔‘
View this post on Instagram
ایمن کی پوسٹ کو ساتھی فنکاروں سمیت اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے والد کے لیے مغفرت کی دعا کررہے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ منال خان نے والد کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘ان دنوں میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں’۔
ویڈیو میں ایمن اور منال خان کے والد خوشگوار موڈ میں چائے نوش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد 31 دسمبر 2020 کو انتقال کرگئے تھے اس حوالے سے اطلاع ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔