کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔
ایمن خان کو انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز حاصل کرنے پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
ان کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 64 لاکھ ہے جبکہ ایمن کی بہن منال خان کو انسٹاگرام پر 58 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں۔
اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 64 لاکھ ہے جبکہ عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
بعدازاں ایمن کا کہنا تھا کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، وہ ماہرہ خان سے بہت پیار کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں گزشتہ برس بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’امل خان‘ رکھا تھا۔