تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایمن خان کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر بیٹی امل منیب کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی امل منیب کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امل کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کی بیٹی سلائیڈ پر کھیل رہی ہے۔

ایمن خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔

دوسری جانب امل کی خالہ اداکارہ منال خان نے پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے امل سے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’املو میری جان، میرا گڈا، آپ مجھے بہت یاد آرہی ہیں۔‘

اداکارہ ایمن کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ایمن خان نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ننھی امل منیب کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -