تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ایمن اور منیب کی بیٹی نے اسکول جانا شروع کردیا، پہلا دن کیسا رہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے بیٹی امل منیب کا اسکول میں داخلہ کروا دیا ہے۔

اداکار منیب بٹ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کی بیٹی امل بھی موجود ہے۔

اپنی بیٹی کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں منیب نے لکھا کہ آج امل کا اسکول میں پہلا دن ہے۔

تصویر میں امل کو لال لباس میں جمپنگ جھولے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ منیب بٹ بھی ساتھ موجود ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

یہ بھی پڑھیں: امل منیب کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان امل کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل منیب بٹ اور ایمن خان کی ننھی صاحبزادی امل منیب کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ننھی امل کو اسٹیج پر گفتگو کرتے دیکھا گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں امل منیب کو پرجوش انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے، عقب میں موجود والدین منیب بٹ اور ایمن خان بھی بیٹی کو اس طرح دیکھ کر بے ساختہ مسکرا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -