کراچی(26 مارچ 2026): پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے انڈسٹری کے تلخ حقائق بے نقاب کر دیے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے سیٹ پر سینیئر اور معروف اداکاروں کے رویوں اور شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عینا نے انکشاف کیا کہ کس طرح اداکار جونیئرز کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انڈسٹری میں حسد اور پیشہ ورانہ رقابت سے متعلق سوال پر عینا آصف نے بتایا کہ جب وہ اپنے سے زیادہ مشہور یا کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کرتی ہیں تو وہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، لیکن اکثر تجربہ کار اداکار جونیئرز کو غیر آرام دہ محسوس کروانے کے لیے ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتے ہیں یا ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔
عینا آصف رونے کی اداکاری کیسے کرتی ہیں؟ راز کی بات بتا دی
عینا نے بتایا کہ خاص طور پر جذباتی مناظر، جن میں رونا یا چلانا شامل ہو، سینیئر اداکار جان بوجھ کر مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا جب میں کوئی اہم سین کر رہی ہوتی ہوں تو لوگ اچانک اٹھ کر چلے جاتے ہیں یا قریب کھڑے ہو کر اونچی آواز میں باتیں شروع کر دیتے ہیں یا ڈائریکٹر کے ساتھ مذاق کرنے لگتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ عین اس وقت جب میری باری آتی ہے، کوئی بیچ میں بول پڑتا ہے کہ ‘میرا ڈائیلاگ کیا تھا؟’ اس سے میرا فلو ٹوٹ جاتا ہے اور وہ جذبات ختم ہو جاتے ہیں۔ رونے یا غصے والے منظر کے لیے خود کو تیار کرنے میں وقت لگتا ہے، لیکن ایسی مداخلت سے پورا بہاؤ ٹوٹ جاتا ہے۔
علینہ آصف، جنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘مئی ری’ سے شہرت حاصل کی اور ‘بی بی باجی’ جیسے مقبول ڈراموں میں کام کیا، کا کہنا تھا کہ پہلے ان باتوں پر انہیں بہت غصہ آتا تھا لیکن اب انہوں نے خاموشی سے ان حالات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


