شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنے پہلے سیلیبرٹی کرش سے متعلق انکشاف کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عینا آصف نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو بہت سی فلمیں آفر ہوچکی ہیں کسی اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے؟
عینا آصف نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، مجھے جو پروجیکٹ آفر ہوتے ہیں ان کے اسکرپٹ پڑھ کر کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی کردار کے علاوہ بھی جو اچھا کردار ملے گا وہ کروں گی، بس کہانی میں کردار اہم ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ اداکار مجھے مختلف انداز میں ٹریٹ کرتے ہیں کیونکہ مجھے جلدی کامیابی مل گئی۔
کرش سے متعلق سوال پر عینا آصف نے بتایا کہ ’ریتھک روشن ان کے پہلے سیلیبرٹی کرش ہیں۔‘
عینا آصف نے کہا کہ ہریتھک روشن، شاہ رخ خان اور وجے ورما کے ساتھ فلم آفر ہو تو اسکرپٹ پڑھے بغیر ہی ہاں کردوں گی۔
میزبان نے پوچھا کہ وجاہت رؤف، سرمد کھوسٹ، نبیل قریشی میں سے کس کے ساتھ موقع ملے تو سب سے پہلے کام کریں گی۔ عینا آصف نے وجاہت رؤف کا نام لیا۔
عینا آصف نے بتایا کہ انڈسٹری میں سب سے اچھی نصیحت مجھے عمران اشرف نے دی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے مجھے گھر والوں سے اجازت لینی پڑتی ہے جبکہ مجھے بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے۔