تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اداکارہ کے سرپرائز نے مداحوں‌ کو بھی حیران کردیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ عینی جعفری نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اپنا سب سے بڑا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی اور ایک خوش خبری بھی سنائی جسے انہوں نے پانچ ماہ سے چھپایا ہوا تھا۔

عینی نے بتایا کہ اُن کے ہاں اگست 2019 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس نے اُن کا سال اور زندگی بالکل تبدیل کردی۔ انہوں نے اپنے بچے کے شکل نظر نہ آنے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فارس اور میں نے 2019 کا آغاز عمرے کی سعادت کے ساتھ کیا، بعد ازاں 23 اگست کو ہماری زندگی میں یدین ابراہیم رحمان آیا جس نے ہمارا دل ہی چرا لیا اور بہت عمدہ احساس پیدا کروایا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’بیٹے کی پیدائش سے قبل پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں اور فارس ڈر گئے تھے لیکن شاید یدین اپنی زندگی جلد شروع کرنا چاہتا تھا‘۔

عینی جعفری نے لکھا کہ مجھے اپنی نئی فیملی سے بہت زیادہ پیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور فارس رحمان 2014 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔

Comments

- Advertisement -