The news is by your side.

Advertisement

ایئرعریبیہ کا فیصل آباد کے لیے پروازوں کا آغاز

غیر ملکی ایئر لائن ‘ایئرعریبیہ’ نے فیصل آباد کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر عریبیہ نے پنجاب کے شہر فیصل آباد کے لیے اپنی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے جس کی پہلی پرواز ابوظہبی سے 26 مسافروں کو لیکر فیصل آباد پہنچی۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے 26 مسافر مذکورہ ایئرلائن سے فیصل آباد پہنچے ہیں۔

پرواز کو فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا جس کے بعد پرواز پاکستان سے ‘فیری پرواز’ کے طور پر ابوظہبی روانہ ہوئی۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازیں لگا دیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹسٹ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مہیا کیا جائے گا، قومی ایئرلائن کی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوں گی۔

ٹیسٹ کے پیش نظر مسافروں سے درخواست ہے 5گھنٹے پہلے تشریف لائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں