تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایئر بلون: دل دہلا دینے والا حادثہ، کمزور دل حضرات نہ دیکھیں

بیجنگ: چین میں ‘ہاٹ ایئربلون’ کے خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے، شہری 30 فٹ بلندی سے سیدھا زمین پر جاگرا جس کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے ہاٹ ایئربلون سینٹر کا ملازم اپنی پہلی پرواز کے دوران غفلت کے باعث بلون سے گرکر ہلاک ہوگیا، یہ اس کی ملازمت کا بھی پہلا دن تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملازم نے بلون کی لینڈنگ کے دوران غفلت برتی جس کے باعث وہ باسکٹ سے پھسل گیا اور تیس فٹ بلندی سے زمین پر جاگرا، اسے تربیت کے دوران جن امور پر غور کا کہا گیا تھا شہری نے اسے مدنظر نہیں رکھا۔

یہ واقعہ چینی صوبے ہونان میں پیش آیا، مذکورہ شخص نے اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پہلے دن ملازمت پر آیا تھا اور وہ پرواز بھی اس کی پہلی تھی لیکن بدقسمتی سے حادثے کے بعد موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ ملازم ایک یونیورسٹی کا طالب علم بھی تھا۔ جبکہ ساتھی ملازمین کے مطابق اسے بہت مختصر گھنٹے کی ٹریننگ دی گئی تھی جو حادثے کی وجہ بنی۔

Comments

- Advertisement -