تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات

عمان : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے عمان کے وزیر برائے دفاعی امور محترم سید بدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج (عمان) میں ملاقات کی۔

دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، عمان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ائیر چیف نے کمانڈر عمان بحریہ، رئیر ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسائی سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل عمان فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اس سے قبل گزشتہ روز  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عمان کے دورے کے دوران مسقط میں رائل عمان فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔

ان کی ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل عمان فضائیہ کے کمانڈ ر ائیر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا، رائل عمان فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

Comments

- Advertisement -