بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع ، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ دفاع نے صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمدبابرکی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مدتِ ملازمت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔

یہ نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10-B کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے۔

یہ نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 247 اور آرمی ایکٹ کی شق 8-A کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں