site
stats
پاکستان

بہترین آپریشنل تربیت پاک فضائیہ کا طرہ امتیازہے، سربراہ پاک فضائیہ

سرگودھا : سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے کہا ہے کہ بہترین آپریشنل تربیت پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز ہے جس کے لیے تربیتی پروگرام جنگی تیاریوں اور مہارت میں اضافے میں اہم کردارکی حیثیت رکھتی ہے۔

وہ 48 ویں کومبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ کومبیٹ اسکول فضائیہ کاعسکری قیادت کی عملی تربیت میں کردارہے۔

ایئرچیف سہیل امان نے طلباء سے اپنے خطاب میں کہا کہ گریجویٹ افسران تربیت کوعملی میدان میں بھرپوراستعمال کریں اور یہ بات زہن نشین کر لیں کہ ایئرپاورسینٹر آف ایکسی لینس کا مستقبل میں نمایاں مقام ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین اور ماہر فورس ہے جو ہر قسم کی ماڈرن ٹیکنالوجی سے لیس اور دور حاضر کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

ایئرچیف سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ تربیت جنگی تیاریوں میں اہم کردارکی حامل رہی ہے اور پاک فضائیہ خود انحصاری کے منصوبوں میں اہم کردارادا کرے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ مملکتِ خداد پاکستان کے دفاع کے لیے مستعد اور چوکنا ہیں اور فضائی حدود کی نگرانی اور حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top