site
stats
پاکستان

ایئرچیف کا ہرمشکل گھڑی میں کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ نے کویتی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایئرچیف سہیل امان نے ہرمشکل گھڑی میں کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کویت فضائیہ کے کمانڈر عبداللہ یعقوب کی قیادت میں وفد نے ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، سربراہ سہیل امان نے مہمان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور کویت فضائیہ کے وفد کو پاک فضائیہ کےپیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے کویتی ہم منصب کمانڈرعبداللہ یعقوب سے ایئرہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، کویتی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکویت کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ ایئرچیف نے ہر مشکل گھڑی میں کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کےعزم کااعادہ کیا اور کویت کو فوجی تربیت میں مدداورتعاون کی پیشکش کی۔


مزید پڑھیں : دونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے، سربراہ کویت فضائیہ


یاد رہے کہ گذشتہ روز پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 119 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب میں کویت فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم ال فودری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

سربراہ کویت فضائیہ نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں کہا تھا کہ ائیر مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بہت نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔ پاکستان اور کویت کے عوام مشترک مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بدولت مضبوط رشتے سے جْڑے ہیں اور دونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔

میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم ال فودری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویتی فضائیہ پیشہ ورانہ امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دے رہی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top