تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

یوم فضائیہ ، راشد منہاس شہید کے مزار پر فضائیہ کے چاق وچوبند دستے کی سلامی

لاہور : یوم فضائیہ کے موقع پر شہید فلائٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کے چاک وچوبنددستے نے سلامی دی جبکہ ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ سمیت مسرور ایئر بیس اور انکے بھائی نے پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یوم فضائیہ کے دن کے حوالے سے نشان حیدر پانے والے شہیدفلائٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر شہید راشد منہاس کی قبر پر ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل چوہدری احسن رفیق ، مسرورایئربیس کے دستے اور راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی اوردعا کی گئی۔

ایئروائس مارشل چوہدری احسن رفیق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوص ایئروائس مارشل چودھری احسن رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس شہید نے ایئر فورس کی جو روایت شروع کی آج بھی وہ روایت لیکر چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس آج بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والی کی آنکھیں نوچنے اور بازو کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان ایئر فورس سیسہ پلائی دیوار کی صورت میں ملک کی ہوائی سرحدوں کی حفاظت کرے گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

خیال رہے ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے،جنگ ستمبر میں دفاع وطن میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کاکردار ناقابل فراموش ہیں۔

واضح رہے شہیدفلائٹ افسر راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کواپنے انسٹریکٹر کی پاک فوج کا طیارہ دشمن سرزمین پرلے جانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے طیارہ پاکستان کے حدود میں گراکر دشمن کا خواب خاک میں ملا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -