site
stats
پاکستان

یومِ فضائیہ، راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کی جانب سے سلامی پیش

کراچی : ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے نے شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی جبکہ شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یومِ فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھائے گئے اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے افسران نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ملکی دفاع کے لئے ہماری فوج ہر دم جان قربان کر کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ انیس سو اکہتر میں راشد منہاس شہید نے اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انکے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

بیس سالہ راشد منہاس نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top