سرگودھا : فضائیہ کا ڈرون طیارہ جہان آبادکے قریب کھیتوں میں گرکرتباہ ہوگیا،جاسوس طیارہ فنی خرابی کے باعث گراکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ کے بعد علاقہ کو سخت سیکورٹی کے حصارمیں لے لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ سرگودہاکے دیہی علاقہ جہان آبادکے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ یہ جاسوس طیارہ معمول کی پروازپرتھاکہ فنی خرابی کے باعث جہان آباد کے قریب کھیتوں میں گرکرتباہ ہوگیا۔
یہ بغیر پائلٹ کا طیارہ تھاجس کے گرنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر پاک فضائیہ اورپولیس کے جوانوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔
پاک فضائیہ حکام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرون طیارے کے ملبے کا جائزہ لینے شروع کر دیاہے جبکہ شواہد بھی اکھٹے کیے جار ہے ہیں، ڈرون گرنے کے بعدلوگوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی اور دورکھڑے ہوکرطیارے کو دیکھتی رہی۔