تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب کے 89ویں قومی دن پر فضائیہ کا الخبر گورنری میں ایئرشو

ریاض : سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ نے الخبر گورنری میں ایک بڑے ایئر شو کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرشو کے دوران فضائیہ کے ماہرین اور ہوابازوں نے فضاءمیں طیارے اڑاتے ہوئے مختلف کرتب دکھائے اور فضائی پینٹنگز کے رنگ بکھیرے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو میں وطن کے محافظوں کی جرات، تجربے اور عزم کو سراہا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئرشو میں سعودی عرب کی رائل فورس اور فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا،فضائی شو کے دوران الخبر کارنیچ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے، اس موقع پر فضاء قومی ترانوں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی۔

سعودی عرب کے89 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام کی نے برج خلیفہ کو سعودی پرچم سے سجا دیا ہے، اماراتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کامرانی ہماری بقاء کی ضمانت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی گئی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 89ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -