پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سگریٹ جلاتے ہی کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایئر فریشنر کے استعمال کے باعث گاڑی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، ڈرائیور نے اسپرے کے بعد سگریٹ جلائی تھی، ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ویسٹ یارک شائر میں ایک کار میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ڈرائیور نے ایئر فریشنر کے بعد گاڑی میں سگریٹ جلائی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے سگریٹ جلانے سے قبل گاڑی میں ایئر فریشنر کی خوشبو کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا تھا۔

اسپرے کرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی کی وِنڈ اسکرین، کھڑکیاں اور دروازے تباہ ہوگئے جبکہ اندر موجود شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے لوگوں کو حفاظتی مشوروں پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس سے بھی زیادہ خوفناک ہوسکتا تھا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی دکانوں کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں