تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت، 191 مسافروں سے بھرا طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا، 15 مسافر ہلاک، مزید ہلاکتوں‌کا خدشہ

نئی دہلی: بھارت میں 191 مسافروں سے بھرا طیارا لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا، اب تک 15 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو مسافر ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود تھے۔

مزید پڑھیں: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 179 مسافر ہلاک

پولیس حکام کے مطابق کریشن لینڈنگ کے باعث جہاز کو خطرناک حادثہ پیش آیا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے، ابتدائی طور پر دو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی مگر بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 15 تک پہنچ گئی، 40 سے زائد مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی حکام حادثے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس اور ریسکیو ادارے کے اہلکار پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ حادثے کے باعث خیر پور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بند کردیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کردیا جبکہ بھارتی ریاست کیرالا کے وزیراعلیٰ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -