نئی دہلی : ایئرانڈیا حادثے کی تحقیقات میں پائلٹ کی جانب سے جان بوجھ کر فیول سوئچ بند کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز 171 کے حادثے کی تحقیقات میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ جون 12، 2025 کو احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد کریش ہونے والی بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ طیارے کو جان بوجھ کر حادثے کا شکار کیا گیا۔
اطالوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا کہ پرواز کے پائلٹ نے جان بوجھ کر فیول سوئچ بند کئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جانچ اور بلیک باکس ڈیٹا سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دونوں انجن حادثے کے وقت بند تھے اور کوئی تکنیکی خرابی واقع نہیں ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کیپٹن سبھروال ایک ماہ قبل ڈپریشن کا شکار تھے۔
یہ تحقیقات بھارتی سول ایوی ایشن وزارت اور AAIB کے ذریعے جاری کی گئی ہیں، تاہم ان اداروں کی جانب سے ابھی اس دعوے پر سرکاری تبصرہ نہیں آیا۔
اس کے علاوہ، ایئر انڈیا نے حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کو نقد معاوضے کی پیشکش کی ہے بشرطیکہ وہ ایئر لائن اور جہاز بنانے والی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کریں۔
یاد رہے 12 جون 2025 کو ایئر انڈیا کے ایک تباہ کن حادثہ میں بھارتی پائلٹ کی مبینہ غفلت کے باعث 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


