تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی نے کھلبلی مچادی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت سے امریکا جانے والی پرواز میں چمگادڑ کی موجودگی نے کھلبلی مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی سے امریکا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں چمگادڑ کی موجودگی کا پتا چلنے پر مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی پر جہاز کو واپس نیو دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ایئر انڈیا کے طیارے میں ایک چمگادڑ کو اڑتے دیکھا جاسکتا ہے، طیارے کو جس وقت واپس اتارا گیا اس وقت تک جہاز 30 منٹ تک سفر کرچکا تھا۔

ڈی جی سی اے کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ طیارے کی روانگی کے تیس منٹ بعد کپتان نے طیارے کو واپس اتارنے کا کہا اور بتایا کہ طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی کے باعث طیارہ واپس اتارنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بزنس کلاس ایریا میں چمگاڑ جہاز کے اندر مردہ پایا گیا تھا۔

عہدیدار کے مطابق تحقیقات کے لیے اس واقعے کی اطلاع ایئرلائن کے فلائٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی، انجینئرنگ ٹیم سے واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -