تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ایئرانڈیا کا 470 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

بھارتی ایئرلائن ’ایئر انڈیا‘ نے خود کو عالمی سطح پر منوانے اور مارکیٹ میں مقابلے کے لیے اپنے توسیعی منصوبے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا نے مسافروں کو اپنی جانب راغب کرنے اور کمپنی کو فضائی سفر کے لیے پرُکشش بنانے کے لیے 70 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے میں نئے طیاروں کی خریداری، مسافروں کے لیے جدید سہولیات، طیاروں کے اندر روایتی ڈیزائن کی نشستوں کی تیاری شامل ہے۔

ایئرانڈیا بوئنگ اور ایئربس سے 470 جیٹ خریدے گا جس میں 220 بوئنگ اور 250 ایئربس شامل ہیں۔ کمپنی کو رواں سال کے آخر میں چھ نئے طیارے ملیں گے جو روسی ایئرلائن ایروفلوٹ سے تیار کروائے گئے ہیں۔

ایئرانڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری تک مسافروں کو بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور 2024 کے آخر تک عوام کو بڑے پیمانے پر سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کہ جدید اور اور بالکل نئی طرز کی ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -