ایئرانڈیا دنیا کی تیسری بد ترین ایئرلائن -
The news is by your side.

Advertisement

ایئرانڈیا دنیا کی تیسری بد ترین ایئرلائن

نیویارک : بھارت کی ’’ایئرانڈیا‘‘ کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیا گیا ہے۔

ہوا بازی کے حوالے سے کام کرنے والی کمپنی فلائٹ اسٹیٹس نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بین الاقوامی ایئرلائنوں کی فہرست جاری کی ہے ، جن میں تاخیر اور فلائٹوں کی منسوخی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہیں۔

فہرست میں دنیا کی 10 ایئرلائنز کو شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق اسرائیل کی قومی ایئرلائن ایل آل دنیا کی بد ترین قرار پائی جبکہ آئس لینڈ ایئر دوسرے اور ایئر انڈیا تیسرے نمبر پر ہے۔

airline-11

فلپائن ایئرلائنز چوتھے ، ایشیانا ایئرلائنز پانچویں ، چائنا ایسٹ ایئرلائن چھٹے ،ہانگ کانگ ایئرلائن ساتویں ،ایئرچائنا آٹھویں جبکہ کورین ایئر نویں اور ہینن ایئرلائن دسویں نمبر پر ہے ۔

فلائٹ اسٹسٹکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے 500 مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے۔

اس میں فلائٹ ٹریکنگ، ایئر پورٹ رن وے کے اوقات، ریڈار سروسز، ایئرلائن ریکارڈز، ایئرپورٹ ڈیٹا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یوروکنٹرول جیسے اداروں سے بھی معلومات لی گئی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں