تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

طیارے میں اچانک دھواں نکلنے لگا، مسافر خوفزدہ

مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھارت جانے والے طیارے سے اچانک دھواں نکلنے لگا، جس کے باعث مسافروں کے اوسان خطا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسقط بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت کھبلی مچ گئی جب مسقط سے کوچی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اچانک دھواں نکلنے لگا، طیارے سے دھواں نکلنے کے بعد افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے فوری ریسکیو کارروائی عمل میں لاتے ہوئے طیارے میں سوار عملے سمیت ایک سو سینتالیس افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: دوران پرواز طیارے میں خرابی، پریشان کن ویڈیو سامنے آگئی

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ریسکیو کارروائی کے دوران کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے تاہم طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر انجن میں فنی خرابی کے باعث آگ لگی، ایئرپورٹ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی بھارت میں دوران پرواز طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے مسافر خوفزدہ ہوگئے، اندر موجود مسافر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -