بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کروڑوں مالیت کے فورک لفٹرز کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جارہا ہے، ایئرمارشل ارشد ملک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے فورک لفٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا کر آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ٹیکنیکل سپورٹ کے شعبے کا دورہ کیا۔

انہوں نے پی آئی اے کے تکنیکی کارکنان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی کوششوں سے ناکارہ قرار دیئے گئے کروڑوں روپے کے فورک لفٹر کو دوبارہ سے قابل استعمال بنا کر آپریشن میں استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے خود فورک لفٹر چلا کر اس کا معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ فورک لفٹر کوکئی برس قبل ناکارہ قرار دے کر نیلامی کے سامان میں شامل کر دیا گیا تھا۔

طیاروں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے والے آلات کا معائنہ کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس اس خطے کی بہترین تکنیکی افرادی قوت موجود ہے جو اپنی مہارت اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے قومی ائر لائن کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے ٹیکنیکل گراؤنڈ سٹاف کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دس ہزار کے انعام کا اعلان بھی کیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں