کراچی : سعودی شہر ریاض کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کیلئے فضائی آپریشن نامعلوم وجوہات کی بناء پر معطل کردیا گیا ،معطل فضائی آپریشن کے سبب پی آئی اے کی پروازبھی پاکستان روانہ نہ ہوسکی۔
پی آئی اے کی ریاض سے پشاور جانے والی پرواز کو روک دیا گیا اور اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ، مسافروں کو طیارے کے بجائے ایئرپورٹ کے لاونج میں بیٹھایا گیا ہے۔
- Advertisement -
روانگی کی منتظر پاکستانی ایئرلائنز میں قومی ایئر کے علاوہ یئربلیو بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مبینہ طورپر سکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کیا گیا ہے۔