تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب کیلیے فضائی آپریشن مکمل فعال، پروازیں شیڈول

پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے آپریشن مکمل فعال ہو گیا۔

پی آئی اےکی پہلی پرواز 121مسافر لےکر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جب کہ جمعرات کو پی آئی اے کی ‏‏5 پروازیں آپریٹ ہوں گی ان پروازوں کے ذریعےمجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے۔

پروازیں لاہور سےجدہ، اسلام آباد سےجدہ، لاہور سےدمام پہنچیں گی، پروازیں اسلام آبادسےریاض اورکراچی سے ‏مدینہ منورہ بھی جائیں گی۔ ‏

جمعہ کو1130مسافر 4 پروازوں کے ذریعےسعودی عرب پہنچیں گے۔ کراچی سےدمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور ‏سے ریاض اور ملتان سےجدہ جائیں گے۔ ‏
پی آئی اے رواں ہفتے33 پروازیں آپریٹ کرے گی جوآئندہ ہفتے 48 ہو جائیں گی۔
یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، جس ‏کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ ‏روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنی دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ‏ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ‏ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں