تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کیا فضائی آلودگی ورزش کے فوائد ضائع کرتی ہے؟ جانئے تلخ حقائق

کسی بھی شخص کو ورزش یا جاگنگ سے جو کچھ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں وہ فضائی آلودگی سے ضائع یا بے اثر ہوسکتے ہیں۔

ایک تحقیقی سروے سے معلوم ہوا ہےکہ ورزش یا جاگنگ سے جو کچھ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں وہ فضائی آلودگی سے ضائع یا بے اثر ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایریزونا میں واقع کالج آف پبلک ہیلتھ میں کی گئی تحقیق نے چونکا دیا ہے، پروفیسر میلیسا کے مطابق اس تحقیق میں برطانیہ میں چار درجوں کی فضائی آلودگی میں رہنے والے افراد کو باقاعدہ ورزش کا کہا گیا اور ایک طویل عرصے تک ان کی دماغی تبدیلیوں کو نوٹ کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ قدرے زیادہ آلودگی میں رہنے والے افراد میں ورزش کے باوجود دماغی فوائد حاصل نہیں ہوسکے۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جس کا جواب پروفیسر میلیسا نے اس طرح دیا کہ ورزش کرنے سے دماغ کے سفید حصے بڑھ سکتے ہیں لیکن آلودگی میں رہنے سے یہ فوائد ضائع ہوجاتے ہیں، اس طرح کم سے کم دماغی قوت کے لیے ورزش کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔

فضائی آلودگی کے بارے میں گذشتہ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ فضا میں سانس لینے والوں کے دماغ پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اگرچہ ورزش سے یہ اثر کم ہوسکتا ہے لیکن ورزش کے سامنے جب بھرپور فضائی آلودگی آجائے تو فتح اسی کی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -