اسلام آباد: ڈیزل پرچلنے والی پرانی گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سےبڑا ذریعہ بن گئیں۔
پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی رپورٹ میں اسلام آباد میں فضائی آلودگی میں اضافےکی نشاندہی کر دی۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 فیصد بھاری گاڑیاں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرتے پائی گئیں ہر پانچ میں سے ایک بھاری گاڑی کی آلودگی قابلِ قبول حد سے زیادہ ہے۔
پاک ای پی اے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں 28 اور 30 اکتوبر کو ہوئیں۔ گاڑیوں کے دھوئیں اور شور کی جانچ سیکٹر آئی11 اور سرینگر ہائی وے پر کی گئی۔
مجموعی طور پر 100 گاڑیوں کا معائنہ، 20 فیصد نے ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی جب کہ 20 غیر معیاری گاڑیوں پر جرمانے، 3انتہائی آلودہ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔
رپورٹ میں ماحولیاتی معیار کےمطابق گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ کے نظام پر نظرثانی کی سفارش کی گئی ہے۔


