جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

لاہورمیں ہوائی سفاری کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہورکے شہری ہیلی کاپٹراورچھوٹے جہازوں کی سیرکے لئے بھی تیارہوجائیں کیونکہ ہوائی سفاری کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں مختلف سواریوں کے کامیاب تجربوں کے بعد ہوائی سفاری کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔

والٹن ائیرپورٹ پرمختلف ہوابازکمپنیوں شوقین افراد کو سیسنا، چارٹراورہیلی کاپٹرمیں اسلام آباد اورمری کی فن رائیڈ پرلے جانے کے لئے تیار ہیں۔ پہلی آزمائشی پرواز پراسلام آباد جانے والے نہایت پرجوش نظرآئے۔

پائلٹس کا کہنا ہے کہ کمرشل پروازوں کے مقابلے سیسنا طیاروں کا سفربیٹھنے والوں کے لیے منفرد اورخوشگوار تجربہ ہے۔

اس سے قبل لاہورشہر کے ثقافتی مقامات کے لئے ڈبل ڈیکرسفاری بس کا تجربہ بھی انتہائی کامیاب رہاہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں