شمالی وزیرستان میں فضائی حملے، 25 دہشت گرد ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

شمالی وزیرستان میں فضائی حملے، 25 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاک فوج کی کاروائیوں میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری مقدارمیں گولہ بارود ٹھکانے لگادیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق پاک فضائیہ نے آج بروز منگل شمالی وزیرستان کے پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل، انواڑہ اورخاص تنگی میں فضائی کاروائیاں کی۔

دتہ خیل میں ہونے والی کاروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مجموعی طورپر کل 25 دہشت گرد مار گرائے گئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے کل آٹھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اوروہاں موجود گولہ بارود کو ٹھکانے لگادیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں 14 جون 2014 کو آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کی کاوشوں سے یہ آپریشن اب اپنے آخری مراحل میں ہے اورعلاقہ بدرہونے والے مقامی افراد اب واپس لوٹ رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں