site
stats
پاکستان

خیبر ایجنسی میں فضائی حملہ، 21 دہشت گرد ہلاک

پشاور: پاک فضائیہ نے آج افغانستان سےملحقہ سرحدی علاقے میں بمباری کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس میں مبینہ طور پر 21 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یہ حملے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کئے گئے جہاں طالبان شدت پسند سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ 21 شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حالیہ حملے پاک فوج کی جانب سے افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے مشن کا تسلسل ہیں۔

فوج نے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف اکتوبر 2014 میں آپریشن شروع کیا تھا جس میں فضائیہ کے ساتھ زمینی فوج بھی کاروائی کررہی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے دہششت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز ہونے سے 2007 سے لے کررواں سال تک ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں واضع کمی آئی ہے، واضح رہے کہ 2007 میں تحریک طالبان پاکستان کے قیام کے بعد سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top