تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرول کا نظام معطل، افغان حکام کا نوٹم جاری

کراچی : امریکی افواج نےکابل ائیرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی خدمات فراہم کرنا بند کر دیں، افغان حکام نے نوٹم جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے باوجود کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور انتظامات امریکی فوج کے اہلکاروں نے سنبھالے ہوئے تھے۔

تاہم اب افغانستان کے دارالحکومت کابل کی فضائی حدود بغیر ایئرٹریفک کنٹرول کے ہے، امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی خدمات فراہم کرنا بند کردیں۔

افغان حکام نے ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نہ ہونے کا نوٹم جاری کردی، نوٹم میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں اے ٹی سی اور ایئرپورٹ سروسز دستیاب نہیں۔

نوٹم میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر افغانستان سے نکلنے والا آخری امریکی طیارہ ٹرانسپورٹ کا ہے، کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی اقدامات کریں۔

Comments

- Advertisement -