منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں جانے کے بڑے حادثے سے بچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مارچ 2026): ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں جانے کے بڑے حادثے سے بچا لیا، طیارے خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب تھے۔

ذرائع کے مطابق تہران ایئر ٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطوں کے باوجود جواب نہیں ملا تو ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنے والی اور جانے والی پروازوں کو رہنمائی کر کے بڑے خطرے سے بچا لیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے جہازوں کی رہنمائی کی اور خراب موسم میں انھیں نکلنے میں مدد فراہم کی، سیکٹر ویسٹ قلات سے پنجگور گوادر کی طرف آتا ہے اس روٹ پر موسم انتہائی خراب ہو گیا تھا، جہاز وں کا کنٹرول آؤٹ ہو رہا تھا اور وہ جہاز ایرانی ایئر اسپیس کی طرف بھٹک رہے تھے جو کہ انتہائی خطرناک تھا۔

ایک اور بین الاقوامی ایئر لائن نے دبئی اور ریاض کے لیے پروازیں 30 اپریل تک منسوخ کر دیں

وار زون ہونے کی وجہ سے ایرانی اسپیس بند تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بہت مہارت کے ساتھ ان جہازوں کو وہاں سے بچایا، مشرق کی جانب جہاز موسم کی خرابی کے باعث نہیں جا پا رہے تھے، پائلٹ کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر رہے تھے کہ اس خراب موسم میں ہم نہیں جا سکتے۔

تمام جہاز پنجگور کی جانب جا کر موسم کی زد میں آ رہے تھے، کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچایا، اور طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے نہیں دیا، طیاروں کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے ان کو ان کے روٹس پر واپس لایا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں