جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ایئروائس مارشل پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

ایئروائس مارشل عامر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئروائس مارشل عامر حیات کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سی ای او مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس سے قبل  خرم مشتاق کے پاس قائم مقام سی ای او کا  اضافی عہدہ تھا اور پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر عامر حیات کو سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے قائم مقام سی ای او عامرحیات نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

علاوہ ازیں خرم مشتاق کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا وہ اس سے پہلے قائم مقام سی ای او کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں