پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ، پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (29 نومبر 2025): ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔

دنیا بھر میں ایئر بس طیاروں کو نئے مسائل کا سامنا ہے، ایئربس اے 320 طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے نے ہزاروں طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا ہے، طیارہ ساز کمپنی نے ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی۔

ایئربس طیاروں میں حالیہ نئے سافٹ ویئر کی سولر ریڈی ایشن (شمسی تابکاری) سے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر ایئربس کمپنی نے دنیا بھر کی ایئر لائنز کے 6 ہزار طیارے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے بھی ایئر وردی نیس ہدایت نامہ جاری کر کے کمپنی کو مذکورہ طیاروں کو فوری گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سولر ریڈی ایشن کا خطرہ، ایئر بس کمپنی کا اے 320 طیاروں کا سافٹ ویئر فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں بھی ایئر لائنز کے پاس اے 320 طیارے ہیں، اس لیے فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں ایئر بس نے ایک نیا سوفٹ ویئر 104 ریلیز کیا تھا، اس نئے سافٹ میں دوران پرواز متعدد ایئر لائنز کے طیاروں میں مسئلہ رپورٹ ہوا ہے، جس پر کمپنی نے ہدایات دی ہیں کہ تمام ایئر لائنز پرانا سافٹ ویئر ورژن دوبارہ لوڈ کر لیں۔

تاہم پی آئی اے کے ترجمان نے مؤقف میں کہا ہے کہ پی آئی اے کے پاس کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ہے، اس لیے قومی ایئر لائن کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں