تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کرونا بحران: ایئربس تباہی دہانے پر، پانچ ہزار ملازمین فارغ

برسلز : یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی کرونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تو سکینڈنیویا کی فضائی کمپنی نے مالی بحران کے باعث ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے اور مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بحران سے دوچار کردیا ہے، بڑی بڑی کمپنیوں نے اربوں خسارے کے باعث اپنے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا ہے جس میں یورپ کی معروف فضائی کمپنی ایئربس بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئربس کو سال کی پہلی چوتھائی کے اختتام پر 481 کروڑ یورو کا خسارہ ہوا ہے، جس کی وجہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سفری پابندیاں ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایئربس کا منافع 15.2 فیصد کمی کے بعد 10.6 ارب یورو ہوگیا ہے، جبکہ سکینڈنیویا کی فضائی کمپنی نے سفری پابندیوں کے باعث مالی بحران کا شکار ہوتے ہی اپنے پانچ ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ریکارڈ گستافسن کا کہنا ہے کہ 40 فیصد ملازمین کو مالی نقصان کے باعث برطرف کیا جارہا ہے، کمپنی کو ماضی کی صورتحال میں آنے میں وقت لگے گا 2020 کے اختتام تک ہوائی سفر کی طلب معمول پر نہیں آسکتی۔

سکینڈنیویا کی یہ کمپنی ‘ایس اے ایس’ مارچ میں 90 فیصد عملہ برطرف کر چکی ہے اور مستقبل میں سویڈن میں قائم دفتر سے 1900، ناروے سے 1300 اور ڈینمارک سے 1700 اہلکار نکالیں جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -