بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پربم کی افواہ، تین پروازیں تاخیرکا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آج صبح بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پربم کی افواہ کے سبب تین فلائیٹس تاخیرکا شکارہوگئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے ٹویٹرکے ذریعے اطلاع دی ہے کہ آج صبح جہازمیں بم ہونے کی اطلاع پر تین پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہازوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے اورانہیں کلئرینس کے عمل سے دوبارہ گزارا گیا جس کے باعث پروازوں میں تاخیرہوئی۔

واضح رہے کہ افواہ سے قبل جہاز پرواز کے لئے بالکل تیار تھے اور کلئیرینس کے منتظرتھے۔

واضح رہے جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے بعد ایئرپورٹس پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں