پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل ملازمت سے بر طرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (06 نومبر 2025): ایئر کرافٹ انجینئرز اور پی آئی اے انتظامیہ کا تنازعہ بدستور جاری ہے، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا۔

عبداللہ جدون اور اویس جدون کو ملازمت سے برطرفی کے احکامات آج جاری کیے گئے ہیں، دونوں عہدے داران کو گزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا تھا۔

تاہم، قومی ایئرلائن کے حکم نامے کے مطابق عبداللہ جدون اور اویس جدون سی ای او پی آئی اے کے پاس ذاتی شنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے، دونوں عہدے داران کے خلاف کارروائی پی آئی اے کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2024 کی انکوائری میں بر طرفی کا فیصلہ انجینئرز کے جاری حالیہ احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔


انجینئرز اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، کروڑوں کا نقصان جاری


سیکریٹری جنرل سیپ اویس جدون نے کہا کہ برطرفی کے فیصلوں کو موجود دستاویزات کے تحت عدالت میں چیلنج کریں گے، برطرفی کی بنیادی وجہ طیاروں میں فنی خرابیوں سمیت قوانین کی خلاف ورزی کی نشان دہی ہے، انجینئرز کی جانب سے خرابیوں کے ساتھ طیاروں کو کلئیرنس نہ دینا بھی برطرفی کی ایک وجہ ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں