بھارتی فضائیہ کا ایک مائیکرو لائٹ تربیتی طیارہ گزشتہ روز ’’مہارت‘‘ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں رن وے کے بجائے سیدھا تالاب میں جا اترا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر تقریباً سوا 12 بجے پیش آیا کہ جب لوگوں نے دیکھا کہ تربیتی طیارہ تالاب میں ’’کریش لینڈنگ‘‘ کر گیا ہے، خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے، جنہیں چند منٹوں میں ہی مقامی افراد نے باہر نکال لیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک زور دار آواز سنائی دی، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور دیکھا کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ پانی میں آدھا ڈوبا غوطے لگا رہا ہے۔
مقامی شہری فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مقامی ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں پائلٹس کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ایک مقامی شخص کے مطابق اگر ضرورت پڑتی تو لوگ طیارے کا شیشہ توڑنے کے لیے بھی تیار تھے، تاہم اس سے پہلے ہی پائلٹس کو نکال لیا گیا، یوں بھارتی طیارہ تو تالاب میں اترا، مگر پائلٹس عوام کی مدد سے لینڈ کرگئے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں نہ تو کسی وسم کی تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی کوئی شہری زخمی ہوا یعنی نقصان صرف ’’ساکھ‘‘ کا ہوا۔ پولیس اور انتظامیہ بعد ازاں موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ تماش بینوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔
بعد ازں طیارے کو تالاب سے نحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


